جینیوا کانفرنس،ٔپاکستان کیلئے 16.3بلین ڈالر امداد کی اپیل
جینیوا: پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے سویٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں اہم ترین بین الاقوامی کانفرنس جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق کانفرنس کے مختلف سیشن ہوں گے اور پارٹنرز کی طرف سے امداد کے اعلانات بھی کئے جائیں گے کانفرنس “موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت رکھنے والا پاکستان” کے عنوان سے ہو رہی ہے۔
کانفرنس کا آغاز سیلاب سے بحالی کے لئے پاکستان کو وسائل کی فراہمی کی نشست سے ہوا۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہی، نقصانات، امداد اور بحالی سے متعلق خصوصی وڈیو بھی کانفرنس میں دکھائی گئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
انتونیو گوتیریس
سیکریٹری جنرل اقوام ِ متحدہ انتونیو گوتیریس نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سےبڑاحصہ متاثرہوا، تباہی کاخودمشاہدہ کیا اور تباہی کے مناظردیکھ کردل ٹوٹ گیا، سیلاب سے80لاکھ کےقریب لوگ بےگھرہوئے اور ملک کے بڑےحصےکوشدیدنقصان پہنچا۔
انتونیوگوتریس نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کرحیران ہوا، انفرااسٹرکچرکی بحالی کیلیےبڑےپیمانےپراقدامات کی ضرورت ہے، 3سال کی مدت میں 16.3بلین ڈالرکی امداددرکارہوگی، کانفزنس کےذریعےکیس،ٹرانسفرودیگرطریقہ کارسےمددکی جاسکتی ہے۔