پورے ملک سے عوامی مقامات پر یہ چیزیں آئندہ نظر نہ آئیں ، سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ پورے ملک سے عوامی مقامات سے بل بورڈز اور انکے سٹرکچرز اتارے جائیں،وفاق سمیت صوبے بل بورڈز اور انکے سٹرکچرز اتارنے سے متعلق 6 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ میں بل بورڈز اتارنے سے متعلق عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ ابھی تک کچا پکا کام ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بل بورڈز تو اتار دئیے گئے مگر ان کے سٹرکچر ابھی تک موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سٹرکچر اتارنے کیلئے کیا کوئیآسمان سے اترے گا۔وکیل کنٹونمنٹ بورڈ نے کہاکہ سٹرکچر اتارنا ایڈورٹائزرز کا کام ہے،ہم نے ایڈورٹائزرز کو نوٹس جاری کیے تاحال سٹرکچر نہیں اتارے گئے۔وکیل کنٹونمنٹ نے کہاکہ ہمارے پاس سٹرکچر اتارنے کیلئے فنڈز نہیں 10 لاکھ خرچ ہونگے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ گزشتہ روز پولیس بھی یہی کہے گی کہ پیسے نہیں ملزم کو نہیں پکڑتے۔ انہوں نے کہاکہ سٹرکچر اتروانا کنٹونمنٹ کی ذمہ داری ہے۔جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ اگر ایڈورٹائزرز سٹرکچر نہیں اتارے تو کنٹونمنٹ والے ان کی نیلامی کر دیں۔ وکیل کنٹونمنٹ نے کہاکہ عدالتی حکم پر ہم سٹرکچرز اتروا دیں گے۔ عدالت نے کہاکہ پورے ملک سے عوامی مقامات سے بل بورڈز اور انکے سٹرکچرز اتارے جائیں۔عدالت نے کہاکہ وفاق سمیت صوبے بل بورڈز اور انکے سٹرکچرز اتارنے سے متعلق 6 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرائیں۔ کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی گئی ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے