پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے اسٹیڈیم کا استعمال تشویشناک ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے اسٹیڈیم کا استعمال ہونا تشویشناک ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے وزارتِ خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا بھی اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ پاکستان مخالف بینرز لہرائے جانے اور ٹیم کے ساتھ ہتک آمیز رویے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے اسٹیڈیم کا استعمال ہونا تشویشناک ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے متوقع دورہ پاکستان کی خبر خوش آئند ہے، حکومت پاکستان اور عوام کنسنگٹن پیلس کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے