پی ٹی آئی کا سینیٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا سینیٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے سینیٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا،سینیٹر شہزاد وسیم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر حکومت کیخلاف ایوان میں آواز اٹھائی جائے گی،موجودہ حکومت صرف بھیک مانگنے میں مصروف ہے،ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں جبکہ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ اشتہایوں کی حکومت ہے جو اشتہارات میں نظر آتی ہے،ان کی معیشت اور کارکردگی صرف اشتہارات کی حد تک محدود ہے۔
معیشت سیلاب اور دہشت گردی کے نام پر قرض لینے پر چلتی ہے تو ان کی بھول ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ امداد نہیں قرض ہے آپ کو عوام کا سامنا کرنا پڑے گا،ہم پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کو ملکی مفاد میں تحلیل کرنے جا رہے ہیں،ملکی مسائل کا واحد حل صرف اور صرف انتخابات ہیں،عوام آزادانہ طریقے سے اپنی حکومت منتخب کریں گے،نمائندہ حکومت کی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے