بینکوں سے ڈالر نہ ملے تو پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے: او سی اے سی
کراچی: بینکوں کی جانب سے ایل سی کھلوانے کا مسئلہ شدت اختیا کر گیا، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق بینکوں سے ڈالر نہ ملے تو ملک میں ایندھن کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
تیل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے وزارت خزانہ کو خط لکھ کر خبردار کر دیا ہے کہ ایل سی وقت پر نہ کھلی تو پٹرولیم مصنوعات کی درآمد شدید متاثر ہو گی جس سے ملک میں ایندھن کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق اگر ایندھن کی قلت پیدا ہو گئی تو سپلائی معمول پر لانے میں 8 ہفتے لگ جائیں گے۔