سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور :سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے سنیئر وکیل عبدالطیف آفریدی فائرنگ سے زخمی ہو ئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ بار میں پیش آیا، پولیس نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے سنیئر وکیل کی موت کی تصدیق کر دی،ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق لطیف آفریدی کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار حملہ آور سے لاء کالج کا کارڈ بھی برآمد ہوا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔عبدالطیف آفریدی کو چھ گولیاں لگیں،فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے،عبدالطیف آفریدی پر بار روم کے اندر فائرنگ کی گئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے