وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نجی دورے پر لندن روانہ
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نجی دورے پر آج دوپہر لندن روانہ ہوگئے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہوئے، رانا ثناء اللہ لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر بھی ہیں، اس حیثیت سے وہ پارٹی قائد کو پنجاب اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کریں گے۔