ن لیگ کا راجن پور سے نوجوان عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

ن لیگ کا راجن پور سے نوجوان عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نے نے این اے 193 راجن پور ون سے نوجوان عمار لغاری کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ڈیرہ غازی خان میں ان کی زراعت کے شعبے اور عوامی بہبود کے لئے کام کی بنیاد پر کیا گیا۔پی ایم ایل این کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق عمار لغاری اعلی تعلیم یافتہ ہیں، 2019 میں انہوں نے برطانیہ کی ممتاز سسیکس یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوجوان عمار لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں زراعت کے شعبے میں ماحول دوست جدید اور تخلیقی رجحانات متعارف کروائے جس سے علاقے میں زراعت کو ترقی ملی۔عمار لغاری نے ڈی جی خان اور راجن پور میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کیا۔
پاکستان مسلم لیگ کیا جانب سے باصلاحیت پڑھے لکھے نوجوانوں کو سیاسی عمل میں آگے لانے کی سوچ کے تحت عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے