بجلی کی مکمل بحالی میں 27گھنٹے لگ سکتے ہیں

بجلی کی مکمل بحالی میں 27گھنٹے لگ سکتے ہیں

اسلام آباد : نیشنل گرڈ میں خرابی،بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں پاور ڈویژن ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بجلی کی فراہمی میں کچھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔اسلام آ باد،راولپنڈی،کراچی،لاہور اور پشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈا ؤن ہوا،پشاور اور مضافاتی علاقوں میں بریک کے ڈاؤن کی وجہ سے صبح ساڑھے 7 بجے سے بجلی بند ہوئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔

کیسکوحکام کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر گئیں،ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوینسی کم ہو گئی،بجلی کی فریکوینسی متعلقہ سطح سے کم ہونے پر کیسکیڈنگ ہوئی جس کے باعث ایک کے بعد دوسرے پاور پلانٹ ٹرپ کرتے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ دیگر وجوہات اور مسائل کا تعین کیا جارہا ہے،بجلی کی مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔

پاور پلانٹس بند ہونے سے سندھ کے اضلاع کے علاوہ جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔لیسکو کے زیادہ تر علاقے اور آئیسکو ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہے۔لاہور میں مال روڈ اور کینال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوئینسی کم ہوئی جس کے باعث کیسکیڈنگ ہوئی اور ایک کے بعد ایک پاور پلانٹ ٹرپ ہوگئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے