پی ٹی آئی کے 44 ارکان اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 44 ارکان اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے 44 ارکان اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا،پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ پہنچے تو پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ بند کر دیا گیا۔ ارکان نے اسپیکر ہاؤس جانے کی بھی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی قومی اسمبلی پہنچے تو پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ بند کر دیا،پی ٹی آئی ارکان نے اسپیکر کی رہائش گاہ جانے کی کوشش لیکن وہاں جانے سے بھی روک دیا گیا۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی احتجاج کرتے ہوئے منسٹر انکلیو کے باہر بیٹھ گئے،پارلیمان میں اسپیکر کی عدم دستیابی پر ارکان اسپیکر ہاؤس پہنچے۔منسٹر انکلیو کے باہر خواتین پولیس اہلکاروں سمیت پولیس کی بھارتی نفری تعینات ہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم 45 ارکان اسمبلی عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی آئے تھے،ہم جعلی اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے آئے۔
امپورٹڈ حکومت نے چار دن کے لیے پارلیمنٹ بند کردی،اسپیکر یا سیکریٹری اسمبلی ہمیں ملے تاکہ اپنے استعفے واپس لیں،ہم نے استعفے واپس لینے کی ای میل بھی کی۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے اپوزیشن لیڈر بنانا ناگزیر ہے،ہم اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر کو استعفے واپس لینے کے فیصلے سے آگاہ کریں گے،44 اراکین نے استعفے واپس لے لیے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے