جوا خانے کے فرش پر پھسل کر خاتون 50 کروڑ روپے کی مالک بن گئی
نیویارک : جواءخانے میں جواءجیت کر تو لوگ رقم حاصل کرتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں امریکہ میں ایک خاتون جواءخانے کے فرش پر پھسل کر 30لاکھ ڈالر (تقریباً46کروڑ 88لاکھ روپے) کی مالک بن گئی۔ ویب سائٹ gimtae.com کے مطابق لنڈا سیڈووسکی نامی یہ خاتون امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں واقع جیک کیسینو میں ملازمت کرتی تھی۔ وہاں کام کے دوران گیلا فرش ہونے کے باعث اس کا پاﺅں پھسل گیا اور اسے شدید چوٹیں آ گئیں۔ سر میں لگنے والی ایک چوٹ نے اسے کئی ماہ کے لیے بستر پر ڈال دیا۔
رپورٹ کے مطابق جب لنڈا روبہ صحت ہوئی تو اس نے جیک کیسینو کی انتظامیہ کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔ اب ہیملٹن کاﺅنٹی جیوری نے لنڈا کے حق میں مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کیسینو کی انتظامیہ کو اسے 30لاکھ ڈالر کی رقم بطور زرتلافی ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ”ملازمین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا کیسینو انتظامیہ کی ذمہ داری تھی جس میں وہ بری طرح ناکام رہی۔ ان کی اس غفلت کی وجہ سے لنڈا زخمی ہوئی اور ہسپتال جا پہنچی۔ “