نیو یارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2023 اختتام پذیر ہو گیا

نیو یارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2023 اختتام پذیر ہو گیا

اسلام آباد: پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام جیکوب جاوِٹس کنونشن سینٹر نیویارک میں دو روزہ ‘ٹریول اینڈ ایڈونچر شو’ میں پاکستان کے صوبائی محکمہ سیاحت کے علاوہ 20 نجی کمپنیوں کی طرف سے اسٹال لگائے گئے امریکہ میں پاکستان کے سفارت خانے کی کاوشوں سے ٹریڈ اینڈ ایڈونچر شو کے مرکزی مقام پر پاکستان پویلین کے لیے جگہ کا حصول ممکن بنایا گیا جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پاکستانی سٹالز کو توجہ کا مرکز بنائے ٹریڈ اینڈ ایڈونچر شو نیویارک میں 175 سے زیادہ ممالک کے 750 ادارے شریک ہوئے- شو میں پاکستان کی شرکت کا مقصد سیاحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا تھا -نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2023 کے موقع پر مشیر وزیر اعظم پاکستان عون چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے سیاحتی مقامات بین الاقوامی سطح پر متعارف ہونے کے بعد سیاحوں کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے حکومت کی طرف سے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں اور اسٹیک ہولڈرز کی فعال شرکت سے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے سیاحتی ورثے کی نمائندگی بھرپور انداز میں کی جا رہی ہے انہوں نے نیویارک میں پاکستان مشن کے تعاون اور پاکستان کے سافٹ امیج کے فروغ کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کی سیاحت سے متعلق اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ امریکہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہمیں اپنے سیاحتی ورثے پر فخر ہے اور امریکہ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر بین الاقوامی سیاحتی میلے میں پاکستان کی پرجوش شرکت اور لوگوں کی پذیرائی سے انشاء اللہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو فروغ حاصل ہوگا ایم ڈی پی ٹی ڈی سی رانا آفتاب الرحمان نے کہا کہ ایونٹ سے پاکستان کو بہت فائدہ حاصل ہوگا اور دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاح پاکستان آئیں گے انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے علاوہ پنجاب سندھ خیبر پختونخواہ بلوچستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی حکومتی اور نجی سطح پر کمپنیوں کی طرف سے اسٹال لگائے گئے ہیں نیویارک میں پاکستان کی قونصلیٹ جنرل عائشہ علی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونصلر طلعت محمود منیجر پی ٹی ڈی سی سعدیہ نعمان بورڈ ممبرز پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن احمد شفیق ہھی متحرک رہے اور انہیں شو میں شریک مختلف ملکوں کے نجی اور سرکاری سیاحتی اداروں کے نمائندوں سے باہمی سیاحت کے فروغ کے لیے مفید بات چیت کی

kamran jani

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے