امریکا پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا

امریکا پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا

ماسکو : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ امریکا پاک روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا۔پاکستان ہم منصب بلاول بھٹو کے ساتھ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔سرگئی لاروف نے کہا امریکا شرمناک اور غرور بھرے لہجے میں ہر ملک کو روس سے تجارت کرنے سے روکتا ہے۔امریکا نے حال ہی میں چین کو بھی دھمکایا ہے۔
بھارت، ترکی اور مصر کو بھی دھمکیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاک روس توانائی ڈیل میں بھی حائل ہو گی۔پاکستان سمیت دیگر ممالک کی اکثریت اپنے قومی مفاد کو مدنظر رکھتی ہے۔سرگئی لاروف نے کہا ہم باخبر ہیں کہ مغربی ممالک کیا اقدامات کر سکتے ہیں۔وہ صرف پابندیوں کی دھمکیاں ہی نہیں بلکہ دہشتگردی بھی اتر سکتے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا مغربی ممالک نارڈ اسٹریم ون اور 2کو سبوتاژکرنے جیسے اقدامات کر سکتے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے