فروری سے ہی گرمی ہو جانے کی پیشن گوئی

فروری سے ہی گرمی ہو جانے کی پیشن گوئی

لاہور : فروری سے ہی گرمی ہو جانے کی پیشن گوئی، موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رواں سال وقت سے پہلے موسم گرما کا آغاز ہوگا، بارشوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں برس درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق فروری کے وسط سے پنجاب سمیت لاہور میں گرمی کے اثرات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رواں سال وقت سے پہلے موسم گرما کا آغاز ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال بارشوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں معمول سے کم ہونے پر درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے