ترکیہ، شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 360 افراد جاں بحق،سینکڑوں زخمی

ترکیہ، شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 360 افراد جاں بحق،سینکڑوں زخمی

انقرہ/دمشق: ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں ترکیہ میں کم از کم 76 اور شام میں 42 افراد ہلاک ہو گئے۔زلزلے سے ترکیہ کے 10صوبے متاثر ہوئے ہیں ،حکام نے بتایا کہ ملاتیا صوبے میں 23، عرفہ میں 17، عثمانیہ میں 7، اور دیار باقر میں 6افراد ہلاک ہوئے، بھاری نقصان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد اضافے کا خدشہ ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے وزارت صحت کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ شام میں 7.8 شدت زلزلے کے بعد کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں، ابتدائی اعداد و شمار میں زلزلے کے نتیجے میں حلب، حما اور لطاکیہ میں 42 افراد کی ہلاکت اور 200 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکی میں 7.8 شدت کا ایک شدید زلزلہ آیا، جس سے کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ پڑوسی ملک شام میں بھی نقصان پہنچا۔
امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر تقریباً 17.9 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کے 15 منٹ بعد 6.7 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا۔ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریزڈنسی (اے ایف اے ڈی) نے پہلے زلزلے کی شدت 7.4 رپورٹ کی۔ترک ٹیلی ویںن اور سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں ریسیکو اہلکاروں کو کہرامنماراس اور ہمسایہ شہر غازیانتپ میں عمارتوں کے ملبے کو کھودتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے