توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی،سیشن عدالت نے الیکشن کمیشن کی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فوجداری مقدمے کی درخواست پر عمران خان کی طبی بنیادوں پر آج حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کر لی،الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا کو تصدیق شدہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں تصدیق شدہ کاپیاں کی فراہمی کے بعد فرد جرم کی اگلی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں الیکشن کمیشن کی عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جج ظفر اقبال نے درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا مچلکے جمع کروا دیئے؟ وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے،جج نے استفسار کیا کہ ایسے حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر ہوتی رہی تو فرد جرم کیسے عائد ہو گی؟ وکیل علی بخاری نے بتایا کہ ہمیں مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔

جج نے ہدایت کی کہ تمام ثبوتوں کی تصدیق شدہ کاپیاں عدالت اور پی ٹی آئی کو فراہم کریں،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم آج ہی کمپلینٹ اور ثبوتوں کی مصدقہ کاپیاں فراہم کردیں گے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ جج نے استفسار کیا کہ کیا کہ مجھے ایک تاریخ بتا دیں عمران خان کب عدالت آئیں گے؟
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کی صحت نے اجازت دی تو آئیں گے،ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں،عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ پر فیصلہ محفوظ کر لیا،عدالت نے طبی بنیادوں پر عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فردجرم عائد نہ ہو سکی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے