رانا ثناء اللہ کے خلاف سیاسی انتقام کی کاروائیاں حمزہ شہباز حکومت پر برس پڑے
لاہور:مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف جب کچھ نہ ملا تو منشیات کا مقدمہ ڈال دیا حکومت ایسے بیچ نہ بوئے جس کا کاٹنا مشکل ہوجائے ان خیالات کا اظہار حمزہ شہباز نے جمعہ کے روز احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھی نس چوری اور منشیات کے مقدموں کا سلسلہ بند نہیں ہوسکا حکومت کو سیاسی انتقام سے بالا تر ہوکر سامنے آنا چاہیے رانا ثناء اللہ کے خلاف کچھ نہ ملا تو منشیات کا مقدمہ ڈال دیا گیا رانا ثناء اللہ اور میرا خاندان ایک ہی ہے حکومت ایسے بیج نہ بوئے جس کا کاٹنا مشکل ہوجائے اس کے علاوہ احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ملاقات بھی ہوئی اور کمرہ عدالت میں حمزہ شہباز نے داخل ہوتے ہی اپنے والد سے مصافہ کیا اور دونون باپ بیٹے نے ایک دوسری کی خیریت دریافت کی ۔