نامور اداکار،ٹی وی میزبان ضیاءمحی الدین بھی ہم میں نہ رہے

نامور اداکار،ٹی وی میزبان ضیاءمحی الدین  بھی ہم میں نہ رہے

لاہور : دنیائے فن کا ایک اور درخشاں ستارہ ڈوب گیا،معروف اداکار،ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیاء محی الدین انتقال کر گئے،مرحوم کی نما جنازہ آج ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق نامور اداکار،ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیاء محی الدین 92 عمر برس کی عمر میں مداحوں کو داغ مفارقت دے گئے۔

ضیاء محی الدین طبیعت نازسازی کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،گزشتہ دنوں مرحوم کو بخار اور پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں الڑا ساؤنڈ کے بعد ملوم ہوا ہے کہ انکی آنت میں خرابی پیدا ہو گئی ہے جس پر ضیاء محی الدین کی آنت کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے بعد انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

ضیا ء محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے،ضیاء محی الدین منفرد آواز اور انداز میں شاعری اور نثر پڑھنے میں اپنی مثال آپ تھے۔ انہوں نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کا آغاز کیا،لندن کی رائل اکیڈمی سے اداکاری کی تربیت حاصل کی،مرحوم نے برطانوی اور ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے،ضیاء محی الدین نے کراچی میں ’’ ناپا ‘‘ کی بنیاد رکھی،ان کے انتقال پر لاکھوں پرستار سوگوار ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے