وزیراعظم آفس نے اخراجات کیلئے وزارت خزانہ سے اضافی فنڈز مانگ لیے

وزیراعظم آفس نے اخراجات کیلئے وزارت خزانہ سے اضافی فنڈز مانگ لیے

اسلام آباد: وزیراعظم آفس نے اخراجات کیلئے اضافی فنڈز مانگ لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف کم آمدنی والے افراد مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تو دوسری جانب وزیراعظم آفس نے اخراجات کیلئے وزارت خزانہ سے اضافی فنڈز مانگ لیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سرکاری مصروفیات پر اخراجات کی مد میں فنڈز مانگے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی سمری کے مطابق ملازمین سے متعلق اخراجات پر بھی نظر ثانی کی گئی،موجودہ فنڈز سے اخراجات پورے کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ وزرات خزانہ وزیراعظم آفس کیلئے ساڑھے 7 کروڑ روپے اضافی دینے پر رضا مند بھی ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ (ن) نے ملک کو درپیش معاشی مشکل حالات کے پیش نظر بغیر تنخواہ کے کام کرنے کا فیصلہ کیا،پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیروں کا بڑا فیصلہ سامنے آیا جس کے تحت اب لیگی وزرا بغیر تنخواہ کام کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے وزرا نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بغیر تنخواہ کام کرنے کا کہا ۔ وزراء نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی مشکل حالات کے پیش نظر قومی جذبے کے تحت کیا۔بارہ وفاقی وزراءکا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے ۔تین وزرائے مملکت کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزرا، وزرا مملکت رضاکارانہ بنیادوں پر کام کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے