ن لیگ کا قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

ن لیگ کا قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی امیدواروں کو درخواستیں واپس لینے کی ہدایت کر دی۔جن لوگوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے وہ پارٹی صدر کی ہدایت کی روشنی میں اب درخواستیں واپس لے لیں گے۔
پی ڈی ایم کے فیصلے کی روشنی میں ن لیگ اب قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا حصہ نہیں بنے گی۔ن لیگ کی قیادت یہ بھی سمجھتی ہے کہ مشکل فیصلوں کی وجہ سے انہیں ضمنی انتخابات میں نقصان کا سامنا ہوگا۔موجودہ صورتحال میں پی ڈی ایم رہنماؤں کو اپنے حلقے میں جانے میں مشکل ہوتی ہے۔پی پی قیادت بھی پی ڈی ایم کے دباؤ پر انتخابات کے بائیکاٹ کا مشترکہ فیصلہ چاہتی ہے۔
پی ڈی ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دی تھی۔پیپلزپارٹی نے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم وفد نے ملاقات کی، پی ڈی ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی ۔ جس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینئر رہنماؤں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے