سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل
اسلام آباد :سپریم کورٹ نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق سی سی پی اور لاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے سابق سی سی پی اور لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا،عدالت نے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کر دیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کہاں ہیں؟ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا چیف الیکشن کمشنر کی طبعیت ناساز ہے،پنجاب حکومت نے 23 جنوری کو غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کی زبانی درخواست کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔