کنگنا کی بہن نے ورون اورتاپسی کے بعد دپیکا کو بھی نہ بخشا
ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چاندیل نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ڈپریشن سے متعلق بنائی گئی ویڈیو کو باراتیوں کا ناچ قرار دے دیا۔بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ’The live love laugh foundation کے نام نام سے تنظیم ہے جوکہ ذہنی امراض پر کام کرتی ہے اور ان بیماری کا شکار ہونیوالے مریضوں کی رہنمائی کرتی ہے تاہم اس تنظیم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دپیکا پڈوکون ایک خاتون کا ہاتھ تھامے خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ویڈیو کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ دپیکا پڈوکون نے قومی چینل پرعوام کے سامنے ڈپریشن سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کیا تھا اور اداکارہ کی اس ویڈیو کو یو ٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے تاہم تنظیم کی جانب سے جاری یہ ویڈیو کنگنا کی بہن کو پسند نہ آئی اور انہوں نے تلخ لہجے میں برہمی کا اظہار کر ڈالا۔رنگولی چاندیل نے تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے یہ ڈپریشن ہوتا ہے ؟ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں لفظ ’مینٹل‘ سے مسئلہ تھا مگر یہی لوگ ڈپریشن کی ویڈیو میں باراتیوں کی طرح ناچ رہے ہیں، ڈپریشن کے نام پر شہرت حاصل کرنے کا یہ کیا گھٹیا اور واہیات طریقہ ہے۔