عالمی کپ میچ کے دوران کشمیریوں کی بھارتی ٹیم پر سرجیکل اسٹرائیک، “نسل کشی بند کرو، کشمیر کو آزاد کرو” کے نعرے، بینر اسٹیڈیم کے اوپر لہراتا رہا

لیڈز: سری لنکا کیخلاف میچ کے دوران کشمیریوں کی بھارتی ٹیم پر سرجیکل اسٹرائیک، کھیل کو سیاست کی نظر کرنے پر بھارت کو منہ توڑ جواب، "نسل کشی بند کرو، کشمیر کو آزاد کرو” کے نعرے کا بینر اسٹیڈیم کے اوپر لہراتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کو کرکٹ کا کھیل سیاست کی نظر کرنے پر منہ توڑ جواب دے دیا گیا ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران سیاسی نعروں پر مبنی بینرز اسٹیڈیم کے اوپر لہرائے گئے تھے۔ جبکہ بھارت کو اپنی اس حرکت پر منہ توڑ جواب مل گیا ہے۔ سری لنکا کیخلاف میچ کے دوران کشمیریوں کی جانب سے بھارتی ٹیم پر سرجیکل اسٹرائیک کی گئی ہے۔ کشمیریوں نے بھی بھارت کے میچ کے دوران بھارتی فوج کے مظالم سے متعلق دنیا کو آگاہ کر دیا ہے۔بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران "نسل کشی بند کرو، کشمیر کو آزاد کرو” کے نعرے کا بینر اسٹیڈیم کے اوپر لہراتا رہا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان کاکہناہے کہ ہمیں افسوس ہے اس طرح کا معاملہ دوبارہ ہوا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے