ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا

لاہور : ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا، کروڑوں ڈالرز کے اضافے سے ملک کے مجموعی ذخائر پونے 9 ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 6 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔
مرکزی بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 6 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے مجموعی ذخائر 8ارب 72کروڑ 65 لاکھ ڈالرز ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6 کروڑ 60لاکھ ڈالر اضافے سے 3.25 ارب ڈالر ہوگئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ذخائر 5 ارب 47 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
دوسری جانب قرض پروگرام بحال کرنے کیلئے کوشاں پاکستان کی حکومت سے آئی ایم ایف نے مزید مطالبات کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی مانیٹری پالیسی میں مزید سختی کی جائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو پیشگی اقدامات بروقت کرنے کے لیے مسلسل آئی ایم ایف کے دباؤ کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف نے مانیٹری پالیسی سخت کرنے پر اصرار کیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے