ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.24 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی
اسلام آباد : ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.24 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی،مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے تحت ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.24 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی،مہنگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ہوا، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 2.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوجائیں گے۔ ہم کڑی شرائط ماننے کو تیار ہوگئے ہیں،کیونکہ ریاست پاکستان پہلے باقی چیزیں بعد میں ہیں، سب سیاسی جماعتوں نے اپنی سیاست داؤ پر لگائی، پاکستان ایک انتہائی دوست ملک ہے جس نے وزیرخارجہ کو یقین دہانی کروائی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے فوری بعد مدد کرنے کے انتظار میں ہے۔