27 فروری پاکستانیوں کے پرامن قوم ہونے کا ثبوت ہے، آئی ایس پی آر

27 فروری پاکستانیوں کے پرامن قوم ہونے کا ثبوت ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘کے 4 سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے4 برس مکمل ہونے پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی۔ پاکستان نے جراتمندی سے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پرامن قوم ہے۔ مسلح افواج ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ دشمن نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو پاکستانی قوم اور مسلح افواج اس کا بھرپور جواب دیں گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے