’جنرل صاحب کس نے اٹھایا؟‘

’جنرل صاحب کس نے اٹھایا؟‘

اسلام آباد: صحافی کے سوال پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب مسکراکر خاموشی سے چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام میں گرفتار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ایف ایٹ کچہری پیش کیا گیا جہاں لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا، اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ اسلام آباد پولیس نے امجد شعیب کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے وکیل کی جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور امجد شعیب کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر معروف دفاعی تجزیہ کار سے صحافی نے سوال کیا کہ جنرل صاحب کس نے اٹھایا؟ پولیس نے یا اپنوں نے؟ تاہم صحافی کے اس سوال پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب مسکراکر خاموشی سے چلے گئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے