پاکستان کو جی ایس پی پلس سہولت سے محروم ہونے کی وارننگ
کراچی: پاکستان کو جی ایس پی پلس سہولت سے محروم ہونے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمن سفارتخانے نے پاکستان کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک کاروں کی درآمد کی اجازت نہ دینا پاک جرمنی باہمی تجارت کیلیے نقصان دہ ہے، ایل سیزکی اجازت نہ دینا جی ایس پی پلس رجیم سے انحراف ہے۔
جرمنی سے الیکٹرک کاروں کی درآمد نہ کرنا پاکستان کیلیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، پاکستان جی ایس پی پلس سہولت سے محروم بھی ہو سکتا ہے۔خط میں لکھا گیا کہ کمرشل امپورٹرز نے جرمنی سے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کے آرڈر دے رکھے ہیں، اسٹیٹ بینک جرمنی سے الیکٹرک کاروں کی درآمد کیلیے ایل سیز کھولنے نہیں دے رہا، جرمنی یورپی یونین میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔