وفاقی حکومت نے توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ توشہ خانہ کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے 22 فروری2023ء کو توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاتھا کہ حکومتی شخصیات صرف 80 ہزار روپے مالیت کا تحفہ اپنے پاس رکھ سکیں گی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی مالیت کا اندازہ تھرڈ پارٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں صرف سیاستدانوں کو ملنے والے تحائف ہوتے ہیں، عدلیہ کے ججز اور عسکری قیادت کے ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں نہیں آتے، اس لیے صرف ہم سیاست دانوں کو ملنے والے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات سامنے رکھنے جا رہے ہیں۔