عمران خان کی گرفتاری کیلیے کوئٹہ پولیس ٹیم کی لاہور آمد

عمران خان کی گرفتاری کیلیے کوئٹہ پولیس ٹیم کی لاہور آمد

لاہور: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے سلسلے میں لاہور کی مقامی پولیس سے معاونت کے لیے بات چیت کررہی ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔عمران خان پر اداروں کے خلاف بیانات دینے کا مقدمہ کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج ہے۔

عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکر رکھی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے