زمان پارک میدان جنگ بن گیا

زمان پارک میدان جنگ بن گیا

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کے لیے پولیس اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے، زمان پارک میدان جنگ بن گیا۔

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ زمان پارک موجود ہے، پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں، پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پولیس کی بکتر بند گاڑی زمان پارک پہنچ گئی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کی بھی آمد جاری ہے جبکہ ڈنڈا بردار کارکن بھی موقع پر موجود ہیں۔

پولیس کی جانب سے دو افسروں نے گرفتاری کا نوٹس وصول کرانے کے لیے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں، پلے کارڈز پر نوٹس وصول کرانے کے حوالے سے تحریر موجود ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے