گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا‘ اصل نیت اغواء اور قتل کی ہے، عمران خان
لاہور :سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ واضح طور پر گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا، ان کا اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آنسو گیس اور واٹر کینن کے بعد اب انہوں نے براہ راست فائرنگ کا سہارا لیا ہے ، میں نے کل شام ایک ضمانتی بانڈ پر دستخط کیے، ڈی آئی جی نے اسے بھی قبول کرنے سے انکار کردیا، ان کی بدنیتی اور ناپاک عزائم میں کسی قسم کا ابہام باقی نہیں۔
Clearly "arrest" claim was mere drama because real intent is to abduct & assassinate. From tear gas & water cannons, they have now resorted to live firing. I signed a surety bond last evening, but the DIG refused to even entertain it. There is no doubt of their mala fide intent. pic.twitter.com/5LZtZE8Ies
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 15, 2023
عمران خان نے کہا کہ کل صبح سے ہمارے کارکنوں اور لیڈرشپ کو پولیس کے حملے کا سامنا کرنے کے بعد آج صبح آنسو گیس، کیمیکل ملے پانی والی توپوں، ربڑ کی گولیوں اور گولیوں کا سامنا کرنا پڑا، اب رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے اور ان کا اب عوام کے ساتھ براہ راست تصادم ہے۔