رمضان المبارک کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو جانے کا خدشہ

رمضان المبارک کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو جانے کا خدشہ

لاہور :رمضان المبارک کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو جانے کا خدشہ، موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے اور چلا گیا، بجلی کی مجموعی پیداوار سوا 13 ہزار میگاواٹ سے بھی کم رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی تباہی سے پریشان پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی آمد سے قبل ایک اور بری خبر سنا دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے شارٹ فال میں تشویش ناک اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث ملک میں موسم گرما کے باقاعدہ آغاز سے قبل بھی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے، جبکہ رمضان المبارک اور موسم گرما کی شدت میں اضافہ آنے کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ مزید بڑھ سکتی ہے۔ ملک میں بجلی کی طلب کا پیک سیزن قریب آنے کے باوجود اس وقت ملک میں ساڑھے 13 ہزار میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں ہو رہی، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5288 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 13 ہزار 212 میگاواٹ اور طلب 18 ہزار 500 میگاواٹ تک ہے۔ ملک میں موسم گرما کے دوران آبی ذخائر میں اضافہ ہوتا ہے جس سے سستی پن بجلی کی پیدوار بھی بڑھ جاتی ہے۔ ملک میں پن بجلی پیداوار کی مجموعی صلاحیت 9 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، تاہم اس وقت پن بجلی ذرائع سے صرف 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 870 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 6 ہزار 700 میگاواٹ ہے، سولر سے 62، وینڈ سے 83 اور بگاس سے 72 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ایٹمی بجلی گھروں سے 2 ہزار 425 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے