فیول پر سبسڈی نہیں دے رہے، آئی ایم کا اعتراض نہیں بنتا

فیول پر سبسڈی نہیں دے رہے، آئی ایم کا اعتراض نہیں بنتا

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ امیر کے لیے فیول مہنگا اور غریب کے لیے سستا کر رہے ہیں۔ کوئی سبسڈی نہیں دے رہے۔وزیراعظم کے پٹرولیم ریلیف پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اس پروگرام پر آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا۔انہوں نے کہا اس پروگرام سے 2 کروڑ 14 لاکھ موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں فائدہ اٹھائیں گی۔
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے ماہانہ 461 ملین لیٹر فیول استعمال ہونے کا تخمینہ ہے۔بدھ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں وزیر مملکت کا کہنا تھا اس پروگرام سے پیٹرول کی مد میں امیر اور غریب کا فرق سو روپے ہو جائے گا۔ وزیر اعظم نے ہمیں یہ ہدف دیا ہے کہ چھ ہفتوں کے اندر اندر اس سکیم کو لاگو کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا ہم نے وزیر اعظم سے بارہ سے سولہ ہفتے مانگے تھے لیکن انہوں نے کہا اس پروگرام کو جلد از جلد نافذ العمل بنایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس پروگرام پر ایک دھیلے کی سبسڈی نہیں دی جا رہی ہے۔ یہ اسی طرح ہے جیسے دوسرے ممالک میں ٹیکس کا نظام ہوتا ہے یعنی جو ملین ڈالرز کماتے ہیں ان کا ٹیکس ریٹ ذیادہ ہوتا ہے جبکہ جن کی کمائی کم ہوتی ہے ان سے کم ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ یہاں اسے ایسے نا فذ کیا جا رہا ہے کہ جو لوگ کروڑوں اور لاکھوں کی گاڑیاں چلا رہے ہیں ان کا پیٹرول مہنگا ہے جبکہ موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں چلانے والوں کے لئے پیٹرول اتنا ہی سستا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے