حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر بینچ کا قیام مسترد کر دیا

حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر بینچ کا قیام مسترد کر دیا

اسلام آباد : حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر عدالت عظمٰی کے بینچ کا قیام مسترد کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت میں شامل جماعتوں نے اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ بینچ بذت خود سپریم کورٹ کی تقسیم کا منہ بولتا ثبوت ہے،ملکی اور عدالتی تاریخ میں ایسا اقدام پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
یہ سپریم کورٹ کی ساکھ ختم کرنے اور آئینی عمل کو بے معنی کرنے کے مترادف ہے،متنازعہ بینچ تشکیل دینے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ چھوٹے صوبوں سے کوئی جج بینچ میں شامل نہ کرنا بھی قابل افسوس ہے،آئین پاکستان کی روشنی میں پارلیمان کے اختیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،حکومتی اتحاد کے پہلے بیان کر دہ مؤقف بھی ایک بار پھر تائید ہوئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے