سعودی ولی عہد سے نواز شریف کی ملاقات ، مریم نواز بھی موجود

سعودی ولی عہد سے نواز شریف کی ملاقات ، مریم نواز بھی موجود

اسلام آباد” سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے محمد بن سلمان اور نواز شریف کی ملاقات مثبت رہی ۔
خیال رہے کہ قائد ن لیگ میاں نواز شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے تھے۔اعلی سعودی حکام اور مدینہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلی افسران نے استقبال کیا ۔ حسین نواز ،مریم۔نواز و خاندان کے دیگر افراد بھی ساتھ شامل ہیں۔نوازشریف روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور شریف خاندان کے دیگر افراد ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جن کی تصاویر وائرل ہوگئیں ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے