ن لیگ کی ابوبچائو مہم فلاپ ‘‘ مریم نواز کے جلسے بعد حکومت نے دوٹوک اعلان کر دیا
اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ احتساب عدالت کے معزز جج کا بیان آنے کے بعد ابو بچاؤ مہم فلاپ ہو چکی ہے،بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں،پٹواریوں،انتظامیہ اور پولیس پر بس نہیں رہا اسی لئے اب جلسے نہیں ورکرز کنونشن کی کوشش ہو رہی ہے۔ پیر کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عوام بناتے ہیں قوم نے ہی لٹیروں کو اس انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو نظام سے ہی باہرپھینک دیا۔ انہوںنے کہاکہ بیگم صفدر اعوان کے شیخ چلی کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ منڈی بہائوالدین میں جلسہ تو نہ ہوسکا، کارنر میٹنگ سے گزارا چلایا گیا۔ا
انہوں نے کہاکہ پٹواریوں،انتظامیہ اور پولیس پر بس نہیں رہا اسی لئے اب جلسے نہیں ورکرز کنونشن کی کوشش ہو رہی ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نوازکے خطاب پرردعمل میں کہا کہ محترمہ، آپ نے آڈیواوروڈیوٹیپ کا ڈرامہ رچایا ہے، آڈیو، ویڈیوکا فرانزک آڈٹ ہوا تو پتہ چلے گا سرخروکون ہوتا ہے، آپ سرخروکہاں ہوئے؟ سرخروہونے کا آسان طریقہ تھا آپ منی ٹریل دیتے، سرخروتوآپ لوٹی ہوئی دولت قوم کولوٹا کرہوں گی۔ سیاست کی ڈوبتی کشتی کوسہارادینے کی ناکام کوشش کی گئی، مریم نوازلوگوں کوگمراہ کررہی ہیں، آپ کا عوام کوگمراہ کرنے کا ڈرامہ مکمل فلاپ ہوگیا، عوام کے اعصاب سے کھیلنا بند کریں، محترمہ کی جعلسازی ثابت ہوچکی اوریہ ضمانت پرہیں، آپ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنہیں سکیں، آپ کوسپریم کورٹ نے سزا دی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالت میں آپ کوسزاہوئی، آدھا خاندان ملک سے فرارہے، مریم نوازجعلی وصیت بنا کرلوگوں کوگمراہ کررہی ہیں، آپ کوعوام کا نہیں اپنا درد چین نہیں لینے دے رہا، آپ نوازشریف کا بیانیہ لیکرگلی گلی دھکے کھارہی ہیں،عوام کوہاتھ اٹھا اٹھا کراپنے بے گناہ ہونے کا کہہ رہی ہیں، آپ ضمانت پرہیں، عدالتی عمل کا سامنا کرنا ہے، مریم نوازاپنا بیانیہ عدالت میں دیں، 5 سال کیلئے عوامی مینڈیٹ لے کرآنے والوں کوکام کرنے دیں۔