پی ٹی آئی کراچی کے 9 ایم این ایز کا کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
کراچی: پی ٹی آئی کراچی کے 9 ایم این ایز نے کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 9 ایم این ایز 26 اپریل کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے،اسپیکر کے حکم کی معطلی کے بعد بطور رکن اجلاس میں شرکت کا حق رکھتے ہیں۔
قبل ازیں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم سنجیدہ ہیں اور آئین کے مطابق معاملات حل کرنا چاہتے ہیں،افرا تفری کا واحد حل انتخابات ہیں۔سیاسی گشیدگی کم کرنے اور معاملات آگے بڑھانے کا سپریم کورٹ نے اچھا موقع دیا ہے،ن لیگ بندوق کی نوک پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کرانا چاہتی ہے۔
ہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کیلئے تیار ہیں۔
جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کی آڑ میں حکومت الیکشن میں تاخیری حربے استعمال کرے گی۔اسد قیصر کو بات کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا،شاہ محمود قریشی بات کریں گے، ان سے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ بالکل ٹوٹ چکی ہے، ان کی تاریخ ہے یہ لوگوں کو خریدتے ہیں یا بلیک میل کرتے ہیں۔ آڈیو ریکارڈ کرتے ہیں اور پھر انہیں بلیک کرتے ہیں۔