آرمی چیف کا دورہ چین،جنرل عاصم منیر کی چینی ہم منصب سے ملاقات
بیجنگ : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ چین کے دوران چینی ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کواٹرز آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو چینی چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل نے چینی ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کی،ملاقات میں باہمی سکیورٹی امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں جانب سے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آرمی چیف نے پی ایل اے کے جوانوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ جنرل عاصم منیر نے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیتی معیار کو سراہا۔ آرمی چیف چین کی مزید عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔