وفاقی بجٹ 9 یا 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

وفاقی بجٹ 9 یا 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد : وفاقی بجٹ 9 یا 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ میں ذرائع وزارت خزانہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا،قومی اقتصادی سروے 8 جون کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سالانہ منصوبہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے وسط میں ہو گا،سالانہ منصوبہ بندی کو آرڈینیشن کمیٹی ترقیاتی بجٹ کے خدوخال تیار کرے گی،بجٹ تیاری میں آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کے ساتھ ریونیو اہداف پر مشاورت جاری ہے،آئندہ بجٹ میں ایف بی آر ریونیو ٹارگٹ 9800 ارب سے زائد کی تجویز ہے جبکہ ایف بی آر ٹیکس اہداف میں 2100 روپے اضافے کی تجویز ہے۔
مراعات یافتہ طبقے کیلئے ٹیکس کی چھوٹ مزید محدود کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ منی بجٹ کو نئے بجٹ میں ضم کرنے سے 680 ارب روپے کے ٹیکسز کا بوجھ عوام پر منتقل ہو گا،آئندہ بجٹ میں ٹیکس آمدن مہنگائی کے تناسب سے بڑھانے کی تجویز ہے۔ آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان ریونیو اہداف پر مزید بات جیت جاری ہے۔ جبکہ آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ متوقع ہے،وزارت خزانہ حکام اور ایف بی آر حکام کے درمیان اہم اجلاس ہو گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے