ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہونے چاہئیں،وزیراعظم

ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہونے چاہئیں،وزیراعظم

لندن : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہونے چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن کے دورے پر ہیں،شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی،وزیراعظم نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہا کہ ایک ہی دن انتخابات پر قوم کا اتفاق ہے اور ملک میں ایک ساتھ الیکشن ہونے چاہئیں۔
نواز شریف بڑے حوصلے میں ہیں اور وہ جلد پاکستان آئیں گے۔ یاد رہے کہ اس قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے اور تمام اداروں کو آئین کی مقرر کردہ حدود میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ ملکی سالمیت وسلامتی اور لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت چیلنجز سے نمٹنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور پاکستان مشکلات سے نکلے گا۔

انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے،عوام اور ملک کی بہتری کا مطلب یہ ہے کہ نظام آئین کے مطابق چلایا جائے۔آئین کی بالادستی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا جبکہ سب کو قانون اور آئین کا احترام کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا حق آئین میں دیا گیا اور یہ حق چھینا نہیں جا سکتا،اس وقت پارلیمنٹ اپنا مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے