پاکستان آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ مزید تاخیر کا شکار

پاکستان آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ مزید تاخیر کا شکار

اسلام آباد: پاکستان آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔ذرائع آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ نویں جائزے کو مکمل کرنے پر ہوگا۔ریویو مکمل ہونے پر ہی پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔آئی ایم ایف بجٹ کی ہر دستاویز پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اگر حکومت آئی ایم ایف سے منظور شدہ بجٹ دیتی ہے تو اس کیلئے انتخابات میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں ہوگا۔
اگر اپنی مرضی سے فلاحی اور مراعات یافتہ بجٹ پیش کیا گیا تو پھر آئی ایم ایف کا معاہدہ نہیں ہوپائے گا۔آئی ایم ایف مشن کا کہنا ہے کہ نویں جائزہ کی کامیابی سے اسٹاف لیول معاہدہ ہو سکے گا۔نویں جائزے کی کامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہو گی۔
آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے بیان میں کہا کہ نویں جائزے کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے آئی ایم ایف پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ ضروری فنانسنگ ہونے کے ساتھ ساتھ معاہدہ طے پا جائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے