سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت شروع ہو گئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔عدالت کے حکم پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کیا گیا۔سپریم کورٹ نے عمران خان کو ساڑھے چار بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر پولیس ٹیم نے عمران خان کو ایک گھنٹے کی تاخیر سے عدالت پہنچایا۔عمران خان کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں لایا گیا۔ عمران خان کو سپریم کورٹ کے عقبی دروازے سے کمرہ عدالت میں لایا گیا۔چیف جسٹس نے عمران خان کو روسٹرم پر بلا لیا۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کو کہا آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

عدالت نے عمران خان سے سب سے پہلے تشدد سے متعلق استفسار کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کی ملک میں آپ کی گرفتاری کے بعد تشدد کے واقعات ہورہے ہیں،ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔یہ بات کی جارہی ہے کہ آپ کے کارکن غصے میں باہر نکلے،ہم آپ کو سننا چاہتے ہیں بتائیں،آپ 9 مئی کو کورٹ میں بائیو میٹرک روم میں موجود تھے۔ہم عمران خان کی گرفتاری کو واپس کر رہے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے