پی ڈی ایم کا اسلام آباد میں احتجاج،کارکن سرینا چوک گیٹ پھلانگ کر ریڈ زون میں داخل

پی ڈی ایم کا اسلام آباد میں احتجاج،کارکن سرینا چوک گیٹ پھلانگ کر ریڈ زون میں داخل

اسلام آباد : پی ڈی ایم کا اسلام آباد میں احتجاج،کارکن سرینا چوک پر لگا گیٹ کھول کر ریڈ زون میں داخل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم آج سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرے گی،اس سلسلے میں پی ڈی ایم کے کارکن ریڈ زون میں داخل ہو گئے ہیں،انصار الاسلام اور پی ڈی ایم کارکنوں کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش ناکام ہو گئی،انصار الاسلام کے رضا کار گیٹ پھلانگ کر ریڈ زون میں داخل ہوئے۔
مظاہرین سرینا چوک سے سپریم کورٹ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر پولیس اور ایف سی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے،پولیس اور ایف سی نے شاہراہ دستور کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ہے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکمران جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کے اعلان پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے خدشات کا اظہار کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے باہر عوام کے بڑے مجمع کے جمع ہونے سے سیکیورٹی خدشات ہوں گے کیوں کہ احتجاج کے باعث شر پسند عناصر مجمع کی آڑ میں ریڈ زون میں داخل ہو سکتے ہیں جب کہ ریڈ زون میں اہم سرکاری عمارتیں اور سفارت خانے موجود ہیں۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے وقت دفعہ 144 اور دفعہ 245 نافذ کی گئی تھی، جس کے بعد سے ریڈ زون میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوان تعینات ہیں،دفعہ 245 کے تحت اہم عمارتوں کے باہر فوج تعینات کی گئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے