ملکی دفاع کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد میں حساس ادارے کی عمارت کی قریب اراضی ایکوائر (حاصل) کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے عمارت کے قریب تعمیرات گرانے کا حکم دیتے ہوئے اہل علاقہ کی درخواست خارج کردی۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ سی ڈی اے اور متعلقہ ادارے غیر قانونی تعمیرات فوری طور پر ختم کریں، عدالتی احکامات پر اصل روح کے مطابق عمل کیا جائے، ایٹمی اثاثوں کی وجہ سے ہی پاکستان محفوظ ہے، ملکی دفاع کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ سی ڈی ای غیر قانونی تعمیرات کیوں ختم نہیں کر رہا، کون ہے چئیرمین سی ڈی اے؟، کیا آپ نے غیر قانونی تعمیرات پر بم مارنا ہے، اگر عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو نظرثانی نہیں توہین عدالت کا کیس سنیں گے۔

جسٹس گلزار نے کہا کہ ابھی بلڈوزر لے کر جائیں اور جگہ کلئیر کرائیں۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ جو خلاف ورزیاں ہونا تھیں ہو گئیں، اب نہیں ہوں گی۔ سپریم کورٹ نے حساس ادارے کی عمارت کی قریب تعمیرات گرانے کا حکم دے دیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے