صحافیوں کے معیشت پر سخت سوالات، اسحاق ڈار غصے میں آ گئے
اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافیوں کے معیشت پر سخت سوالات پر غصے میں آ گئے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ناکام ہو گئے ہیں؟ کیا آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے؟۔وزیر خزانہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے۔ہم نے ہر انٹرنیشنل ادائیگیاں کی ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو پہلی بار مشکل معاشی حالات ملے اور معیشت سنبھال نہیں پا رہے؟۔
اسحاق ڈار نے جواب دیا آپ کو جو فیصلہ دینا ہے دے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا۔وزیر خزانہ نے نئے بجٹ اور آئی ایم ایف سے متعلق جواب دینے سے گریز کیا۔
بس کر ناں یار بس کر، ٹیک اٹ ایزی، اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے متعلق سوالوں پر غصہ کر گئے۔۔!! pic.twitter.com/MeoiARmU5X
— Khurram Iqbal (@khurram143) May 29, 2023
۔وزیر خزانہ اسحاق ڈا رمزید کسی سوال کا جواب دئیے گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معیشت مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسلامک بینکنگ کا نظام بہتر بنا رہے ہیں۔