بجلی 1 روپیہ 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

بجلی 1 روپیہ 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد: بجلی 1 روپیہ 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کبھی پیٹرول بم تو کبھی عوام کو مہنگی بجلی کے جھٹکے دینے کا سلسہ تھم نہ سکا،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 60 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔ بجلی نرخ میں اضافہ اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا گیا،بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
بجلی صارفین پر 15 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا،سی پی پی اے نے بجلی 2 روپے ایک پیسہ فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی۔
قبل ازیں بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 25 پیسے فی یوںٹ اضافے کی منظوری دی گئی تھی،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا،نیپرا نے بجلی کے نرخ میں 1 روپیہ 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

بجلی مہنگی ہونے کے باعث صارفین سے 46 ارب اضافی وصول کیے جائیں گے،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری سے مارچ تک کی ایڈجسمنٹ کی مد میں ہو گا،بجلی کے نرخ میں اضافے کا اطلاق رواں سال جون سے ستمبر تک کیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق حکومت فی الحال صارفین سے 47 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کر رہی ہے،47 پیسے فی یونٹ کی ایڈجسٹمنٹ جون تک وصول کی جائے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے