دفتر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت کی تردید

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو روس کے دورے کی دعوت دینے کی تردید کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وزیراعظم عمران خان کی روس میں ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان اور روس اعلی ترین سطح پر رابطے میں ہیں، اس سلسلے میں کوئی بھی اعلان مناسب وقت پر باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے