پرویز خٹک نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے پر غور شروع کر دیا

پرویز خٹک نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے پر غور شروع کر دیا

پشاور : استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان ہونے کے بعد ملکی سیاسی منظر نامے پر ایک اور جماعت بنانے پر غور شروع ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں پرویز خٹک کی رہائش گاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گئی۔سابق وفاقی وزیر اور سابق صدر پی ٹی آئی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے پر غور شروع کر دیا۔
پرویز خٹک کی جانب سے اب تک 50 سے زائد سابق ارکانِ اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔مزید سابق اراکین اسمبلی اور سابق وزراء سے رابطے تیز کر دئیے گئے۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پارٹی کیلئے کئی نام زیر غور ہیں اور منشور کی تیاری کا کام بھی تیز ہو گیا۔ صوبائی حقوق نئی سیاسی جماعت کے منشور میں سرِ فہرست ہے،قبائلی علاقوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے بھی اقدامات اجاگر کئے جائیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے