نیوزی لینڈ،انڈیا سیمی فائنل کے موقع پر سکھ شائقین کے خالصتان کے حق میں نعرے،پرچم لہرا دئیے،بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے

لندن:بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے ورلڈ کپ 2019ء کے پہلے سیمی فائنل کے موقع پر سکھ شائقین نے خالصتان کے حق میں نعرے بلند کیے اور پرچم لہرا دئیے۔برطانوی پولیس کے مطابق 4 سکھ مظاہرین نے جو ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں ان پر ان کے مطالبات لکھے تھے جبکہ انہوں نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت سے آزادی اور اپنے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کے حق میں نعرے اور مطالبات درج تھے۔ اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ مانچسٹر میں ہونے والے بھارت نیوزی لینڈ میچ کی فضاء کو سیاسی رنگ دینے پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔گرائونڈ میں موجود سیکیورٹی پر متعین اہلکار سکھ شائقین کی جانب سے سیاسی نعرے بلند ہوتے ہی فوری حرکت میں آ گئے اور انہوں نے مظاہرہ کرنے والے افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔حراست میں لیے گئے سکھوں کو ہتھکڑیاں پہنائی گئیں اور اولڈ ٹریفورڈ سے باہر نکال کر کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے